Khabardar E-News

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیدیا

220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیدیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جینیوا میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کی جس میں 400 سے زائد سائنس دانوں سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس کے دوران چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیا گیا۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کو ’’Covid-19‘‘، کا نام دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کورونا وائرس کو دیے گئے نام کا مطلب سمجھاتے ہوئے بتایا کہ اس نام میں ’co‘ کورونا، ’vi‘ وائرس اور ’d‘ ڈیزیز (بیماری) کے لیے استعمال کیا گیا ہے جب کہ ’19‘ سال 2019 کے لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ اس وائرس کی پہلی تشخیص 31 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی۔ 

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بلاشبہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سنگین خطرے کی علامت ہے لیکن اس کو روکنے کے لیے حقیقی طور پر مواقع موجود ہیں۔

واضح رہے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے اور مزید 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب ایک ہزار 113 افراد ہوگئی ہے۔

Comments are closed.