Khabardar E-News

حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید

130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  ارشد حسین بھٹہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر حافظ سعید کو 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

Comments are closed.