Khabardar E-News

موجودہ صورتحال مشکل ہے، اسد عمر کا اعتراف

115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں، موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شبرشیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں، میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.