Khabardar E-News

بلوچستان کے عوام سے اپیل ہی کہ اپنے ووٹ کے اندراج /منتقلی / درستگی ووٹ کے لیے ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں. شاہ محمد جتوئی

61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.


کوئٹہ بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج /منتقلی / درستگی ووٹ کے لیے ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں ڈسپلے سنٹرز میں فارم جمع کروانے کیلئے صرف چار دن باقی ہیں۔ آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز ابتدائی انتخابی فہرست میں درج اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں8300 شارٹ میسیج سروس کے ذریعہ جوابی پیغام میں انہیں شماریاتی بلاک کوڈ, سلسلہ نمبر , انتخابی علاقہ, ڈسپلے سنٹر, ہیلپ لائن نمبر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ویب سائیٹ لنک بھیجا جائے گا تاکہ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انکا ووٹ درست انتخابی علاقہ / شماریاتی بلاک میں درج ہے. ڈسپلے سنٹر تشریف لا کر بھی ووٹرز اپنے اور اہل خانہ کے ووٹ اندراج کے کوائف اور انتخابی فہرستوں کا معائنہ کرسکتے ہیں. ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 اعتراض / حذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کراسکتے ہیںایس ایم ایس سے حاصل کیے گئے ویب سائیٹ لنک سے تمام فارم ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں. ہیلپ لائن اور ہر ضلع میں قائم دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن افسر سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور قائم کیئے گئے ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے ممبر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ جس پر انہوں نے اطمنان کا اظہار کیا۔

Comments are closed.