Khabardar E-News

موجودہ حکومت صوبے میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے‘ گورنر بلوچستان

69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.


کوئٹہ گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے صوبے بھر کے تمام اضلاع بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں یہ بات انہوں نے منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین کی قیادت میں ہرنائی کے پندرہ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد نے گورنر بلو چستان کو ہرنائی کی عوامی مشکلات اور ہرنائی وولن مل کی اراضی کی ملکیت اور سبی تاہرنائی ریلوے لائن کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا ۔گورنر نے انکی مشکلات ومسائل کو بڑے غور و توجہ سے سنا اور وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments are closed.