کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کیسز کے ذمہ دار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کوذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ بیرون ملک سے ڈالرز آرہے ہیں بچوں کو پولیس کے قطرے نہ پلانے پر والد کا شناختی کارڈ بند ہونا چاہیے اور ایسے افراد کا سرکاری ہسپتال میں علاج بھی نہیں ہونا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکے مگر سرکار اور دیگرادارے جو پولیو مہم پر کام کررہے ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کیسز کے ذمہ دار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیں، کہا جاتا ہے وہ پولیو کا خاتمہ اس لیے نہیں چاہتے کہ کہیں بیرون ملک سے ڈالرز آنا بند نہ ہو جائیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر والد کا شناختی کارڈ بلاک ہونا چاہیے اور ایسے افراد کا سرکاری اسپتال میں علاج بھی نہیں ہونا چاہیے حکومت ان افسران کے خلاف کارروائی کرے اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کا بہترین انتظام ہونا چاہیے کہا جاتا ہے کہ پولیو اس لیے ختم نہیں ہو رہا کیونکہ اس کی وجہ سے کروڑوں ڈالرز آ رہے ہیں، اگر پولیو ختم ہو گیا تو یہ ڈالرز نہیں آئیں گے، اس طرح کی باتوں سے اداروں کی بدنامی ہوتی ہے۔
Comments are closed.