
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہیں سنگل ہونے کے باعث حادثات رونما ہورہے ہیں وفاقی حکومت ان حادثات کوروکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ہر سال ہزاروں لوگ حادثات کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں بلوچستان حکومت بھی اس حوالے سے وفاق سے رجوع کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہا کہ ملک بھر میں موٹر وے اور سڑکوں کو بنا یا گیا اور صوبے میں وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اب تک ایک کلو میٹر بھی نہیں بنا یا گیا اور نہ ہی کوئٹہ کراچی،کوئٹہ ژوب،کوئٹہ چمن،کوئٹہ سبی اورکوئٹہ لورالائی قومی شاہراہوں کو ڈبل کیا گیا قومی شاہراہیں سنگل ہونے کے باعث ہر روذ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے دعوے ختم کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر اس پراقدامات نہیں اتھائے جارہے جس کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوتی جارہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس پر خاموش نہیں رہ سکتی حادثات کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور ٹرانسپورٹروں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صوبائی حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات ا ٹھائے اور قومی شاہراہوں کو ڈبل کرنے کیلئے وفاق سے فوری طور پر رجوع کرے انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر قومی شاہراہوں پرفوری طور پر کام نہیں شروع کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور احتجاج کرینگے۔
Comments are closed.