پنجگور (خبردار نیوز) حق دو تحریک کے بانی ہدایت الرحمن نے کہا کہ منشیات نے ہماری نسلوں کو کھولا
کردیا ہے ہماری تحریک بارڈر پر آزادانہ کاروبار پر قدغن اور منشیات کے خلاف ہے اور 16 جنوری تک
معاہدوں پر عمل درآمد کرانے کا وعدہ کیاگیا ہے دیکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت اپنے وعدوں کی کس طرح
پاسداری کرے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نےبسم اللہ چوک پنجگور میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
جلسہ سے سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر اشرف ساگر پیپلزپارٹی
کے رہنما آغا شاہ حسین جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ سابق امیر مولانا نورمحمد مدنی زاکر
شاہ فرہاد بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا
مولانا ہدایت الرحمن کا پنجگور پہنچنے پر 14 چوک پر استقبال کیاگیا اور اسے گاڑیوں کے ایک جلوس کی
شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا
منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کیا ہے- مولانا ہدایت الرحمان
مولانا ہدایت الرحمن نے حق دو تحریک کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں درپردہ
قوتوں کے آلہ کار بتانے والے یہ تو بتائیں کہ باپ پارٹی اور اس کا وزیراعلی کن قوتوں کی پیدوار ہے جنہیں
وہ وزارت اعلی کی کرسی پر بھٹانے کے لیے پرجوش نظرائے
مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بارڈر پر ایف سی کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے تمام اختیارات مقامی
انتظامیہ کے حوالے کرکے ایف سی کو تفویض کردہ پولیس اختیارات بھی واپس لیئے جائیں
انہوں نے کہا کہ بارڈر پر آزادانہ روزگار ہمارا حق ہے پنجگور کے عوام حق دو تحریک کا ساتھ دیں بارڈر
سے ٹوکن سسٹم ختم ہو جائے گا عوام اطمینان رکھیں
مولانا نے کہا کہ ایف سی اور دیگر ادارے روغن اور ڈیزل کو تو پکڑتے ہیں مگر منشیات جو سرعام گلی
کوچوں میں بکتا ہے یہ ان اداروں کو نظر نہیں آتا
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل تک ہمارا تحریک جاری رہے گا اور اگر صوبائی حکومت نے وعدوں
کی پاسداری نہیں کیا تو ایسا دھرنا دینگے جس سے حکمرانوں کے درودیوار بھی ہل کر رہ جائیں گے عوام دل
سے خوف نکال دیں اور ظلم وناانصافیوں کے خلاف میدان میں نکلیں
جلسہ سے پیپلز پارٹی کے شاہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات پر قوم
پرستوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ریکوڈک سمیت دیگر وسائل کی لوٹ مار پر یہ پراسرار خاموشی کا شکار
ہیں جب عوام پر زیادتیوں کے خلاف کوئی دوسرا بات کرتا ہے اسے ایجنٹ قرار دیا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ بارڈر سے صرف چند افراد کو فائدے پہنچا رہا ھے عام لوگ تیل اور گیس مہنگے داموں
خرید نے پر مجبور ہیں
انہوں نے کہا کہ عام عوام کے فائدے کے لیے ہم جہدوجہد کررہے ہیں میر غلام جان بلوچ نے کہا کہ تعلیم
صحت اور روزگار پر ہم نہ کریں تو کون آکر کرے گا عوام حق دو تحریک کا ساتھ دیں اشرف ساگر نے کہا کہ
حق دو تحریک بارڈر پر ایک واضح موقف رکھتا ہے عوام کی مولانا کے جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت ان
پر اعتماد کا مظہر ہے
Comments are closed.