Khabardar E-News

کوہلو کاٹراماسنٹرغیرفعال،مریضوں کومشکلات کا سامنا

144

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو ( نامہ نگار ) ضلع کا واحد ٹراماسنٹرغیر فعال مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ٹراماسینٹر میں

اسپیشلسٹ‘سرجن‘و دیگر ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف سمیت بنیادی آلات تاحال فراہم نہیں کئے جاسکے جس

کی وجہ ضلع کا واحد ٹراماسنٹر تاحال غیرفعال ہے

کوہلو ضلع میں واحد ٹراماسینٹر کی بلڈنگ2018میں محکمہ تعمیرات نے مکمل کی تھی جو کچھ عرصے

بعدبغیر پی سی ون کے متعلقہ محکمے نے محکمہ صحت کے حوالے کیا تھا جہاں پر ایک طویل عرصہ

گزرنے کے بعد تاحال یہ سنٹر فعال نہیں ہوا ہے

جو صحت کی سہولیات کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکومتوں کے لئے سوالیہ نشان ہے؟

ٹراماسینٹر میں اسپیشلسٹ‘سرجن‘و دیگر ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف سمیت بنیادی آلات تاحال فراہم نہیں کئے

جاسکے جس کی وجہ ضلع کا واحد ٹراماسنٹر تاحال غیرفعال ہے

ضلع کے ایمرجنسی مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے وہاں پر

بھی ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی آڑے آجاتی ہے اور انتہائی رش کی وجہ سے مریضوں اور ڈی ایچ

کیو کے اسٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے

واضح رہے کہ دولاکھ چودہ ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل لوگوں کے لئے ٹراماسنٹر کی سہولت موجود نہیں

ہے صحت کے حوالے سے بلند و بانگ دعویدار حکومت کو چاہئے کہ صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ

دی جائے تاکہ لوگوں کو ان کے دہلیز پر صحت کی سہولت میسر آسکیں۔

اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو بارآور ثابت نہ

ہوسکی لیکن اس سے قبل صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں میڈیا سے

بات چیت کرتے ہوےا کہا تھا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں لوگوں کی بہتر صحت کے اقدامت کیے

جائنگے اور جہاں ڈاکٹرز غیر حاضر ہیں انکی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطع پر اقدامات کیے

جائنگے-

Comments are closed.