دکی ( نامہ نگار اللہ نور ناصر ) بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں کوئلہ کان کا
انجن ڈرائیور جان بحق ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب یونائیٹیڈ کول ایریا میں نامعلوم
مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد داخل ہوئی اور انہوں نے کام بند کرنے کے لیے کوئلہ کان کے انجن ڈرائیور پر
فائرنگ جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوے ۔
انکی لاش کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں طبعی عللے نے فائرنگ سے کوئلہ کان کا انجن
ڈرائیور لوط الرحمان سکنہ افغانستان سے بتایا ہے اورکہا کہ کہی سالوں سے دکی میں کوئلہ نکالنے کے مختلف
کوئلہ کان میں بحثیت انجن ڈرائیور کام کرچکا تھا
ہسپتال ذرائع کے مطابق میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی
دوسری جانب فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زیادہ کانکن خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے غیر میعنہ مدت
کے لیے کام بند کردی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانکوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات
کیے جائیں اور جب تک حکومت کی جانب سے کانکو کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جائنگے اس
وقت تک کوئی بھی کانکن کان میں داخل نہیں ہوگا
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ چکی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اس
سلسلے میں دکی تھانہ کے ایس ایچ او انور جلال زئی نے خبردار نیوز سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ
ابتدای معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا معلوم ہورہا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے لیکن ابھی
تک کسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے –
واضع رہے کہ دکی کی طر ح بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی کول مائن ورکرز اپنے آپ کو غیر محفوظ
سمجھ رہے ہیں اور انکا ہمشہ صوبائی حکومت سے مطالبہ رہا ہے کہ کانکنوں کی تحفط کے لیے خصوصی
انتظامات کیے جائیں –
ایک رپورٹ ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دکی کے کوئلہ کانوں میں سال 2021 کے دوران
مجموعی طور پر 63 حادثات پیش آئے۔
جسمیں 60 کوئلہ کانکن جانبحق جبکہ 529 کانکن زخمی اور بے ہوش ہوگئے تھے۔جانبحق ہونے والوں میں
سے 11 کوئلہ کانکن چمالنگ جبکہ 49 کوئلہ کانکن دکی کے کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے دوران
جانبحق ہوگئے ہیں۔
جبکہ سال 2022 کے پہلے ہفتے میں پہلے ہی دن دو مختلف حادثات میں چار کوئلہ کانکن جانبحق جبکہ 2
زخمی ہوگئے ہیں
Comments are closed.