Khabardar E-News

کابینہ میں پشتونوں کی نمائندگی نہیں ،پارلیمانی سیکرٹریز کے رشتہ برئفنگ لیتےہیں -جام کمال

230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق سوال پر کہا

ہے کہ معاہدے کی تفصیلات سے تاحال لاعلم ہوں اپنی جماعت کی موجودہ حکومت سے بحیثیت پارٹی سربراہ

مطمئن نہیں ہوں اگر بلوچستان عوامی پارٹی پر غیر سنجیدگی کے باعث کوئی غیر ذمہ داری کی بات آتی ہے

تو موجودہ کابینہ سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں

حالات یہی رہے تو حکومتی اور پارٹی ممبران کو آفیشل شوکاز نوٹسزز بھی کرینگے اپوزیشن جماعتیں

حکومت میں تبدیلی لاکر گھبرا رہی ہیں اپوزیشن اراکین ایسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں کہ نہ نوالہ نگل

سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حاجی نور اللہ لہڑی کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال نے مزید کہا کہ مصروفیات کے باعث انکیمرہ بریفنگ سیشن میں شرکت نہیں

کرسکا ہماری حکومت نے ریکوڈک پر بہت کام کیا ماضی میں غلطیاں اس لیے ہوئیں کہ بلوچستان میں

معاملات کو سمجھنے والا کوئی نہیں تھا عالمی عدالت میں ریکوڈک کا ایک کیس ہار گئے دوسرے میں بھی

کمزور پوزیشن ہے ہماری حکومت میں 20 سے 22 کمپنیوں کے پرپوزل آئے تھے

وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ریکوڈک پر بڑا فیصلہ کرینگے یہ نہیں پتہ قدوس بزنجو کس قسم کے فیصلے کہے

رہے ہیں

موجودہ کابینہ میں پشتون بیلٹ کوبہتر نمائندگی نہیں دی گئی پارلیمانی سیکرٹریز کے رشتے دار بھی محکموں

کی بریفنگ لے رہے ہیں

ہمارے دور حکومت میں اقلیت سمیت تمام نمائندوں کو برابر نمائندگی دی گئی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدگی کے باعث اگر جماعت پر بات آتی ہے تو وہ کابینہ

سے لاتعلقی کا اظہار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ پارٹی کے گورننس سے وہ اور جماعت کے کئی دوست خوش

نہیں

انکا مزید کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے اور

الیکشن کی بھرپور تیاری کرینگے جسکے لیے وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورے بھی کر رہے ہیں

Comments are closed.