Khabardar E-News

ایران کایوکرینی طیارہ گرانے کااعتراف،امریکہ نےنئی 17پابندیاں عائد کردیں

371

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

غیر ارادی طور پر یوکرین کا طیارہ میزائلز کے نشانے پر آیا،ایرانی مسلح افواج کی ہلاک متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار ،ذمہ دار فریقین کا احتساب ہوگا: تحقیقات سے پتہ چلا غلطی سے 176 معصوم افراد ہلاک ہوگئے صدر حسن روحانی
امریکہ نے ایران پر لو ہے ، تعمیرات ، معدنیات ،ٹیکسٹال منیو فیکچرنگ سمیت دیگر کئی اشیا کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہےاب چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا،امریکی صدر ٹرمپ نے نئی پابندیوں کی توثیق کردی
_واشنگٹن +تہران (آن لائن) ایران نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں تباہ ہونے والا یوکرینی طیارہ پاسداران انقلاب سے وابستہ حساس ملٹری سائٹ کے قریب پرواز کررہا تھا اور اسے انسانی غلطی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ذمہ دار فریقین کو فوج کے اندر جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائیگا اور ان کا احتساب ہوگا۔ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر کیے گئے بیان میں طیارے حادثے میں ہلاک متاثرہ افراد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ایران کے صدر حسن روحانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ’مسلح افواج کی اندرونی تحقیقات سے نتیجہ نکلا ہے کہ افسوسناک طور پر انسانی غلطی وجہ سے داغے گئے میزائلز کے نتیجے میں یوکرین کا طیارہ تباہ ہوا اور 176 معصوم افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حسن روحانی نے کہا کہ اس المیے اور ناقابل معافی غلطی کی نشاندہی اور قانونی چارہ جوئی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس تباہ کن غلطی پر شدید افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے احساسات تمام غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں، انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ ایک افسوسناک دن ہے، مسلح افواج کی اندرونی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق امریکی مہم جوئی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے وقت انسانی غلطی اس حادثے کا باعث بنی‘۔جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں اس واقعے پر شدید افسوس ہے ہم اپنی قوم، تمام متاثرین کے اہلِ خانہ اور حادثے میں متاثر ہونے والی دیگر اقوام سے معذرت خواہ ہیں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیںعلاوہ اذیںچین بھی اب ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسٹیومنچن نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر پابندیاں بڑھا دی ہیں۔ جس کے تحت اب چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ امریکہ نے ایران پر لو ہے ، تعمیرات ، معدنیات ،ٹیکسٹال منیو فیکچرنگ سمیت دیگر کئی اشیا کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔اب چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ امریکی وزیرخزانہ نے بتایا ہے کہ ایران پر مزید پابندیوں کیلئے سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کی توثیق کردی ہے، امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے ایران پر مزید 17 پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کی پاسداری چین سمیت دیگر ملکون کو کرنا ہوگی۔چین اب ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔امریکا پر حملہ کرنے والے 8 سینئر اہلکاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مغربی عراق میں امریکی فوج کے ہوائی اڈے پر 22 راکٹ میزائل داغے گئے تھے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے عراق میں امریکی اڈے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ساز و ساما ن بھی تباہ ہو گیا تھا ۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر 15 مزائل داغے گئے تھے۔ سرکاری میڈیا کی جانب کہا گیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کی نظر میں امریکہ کے 100 ٹارگٹ موجود ہیں

Comments are closed.