ٹراما سینٹر میں تمام ضروری سہولتوں کی دستیابی یقینی بنائی جائیں، حکومت ٹراما سینٹر کے مالی وانتظامی امور کی بہتری کے لئے تمام وسائل فراہم کر ے گی،وزیراعلیٰ کی ہدایت
کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں زیارت، شیلا باغ، لک پاس اور کان مہتر زئی میں جاری برف باری کے دوران تما م متعلقہ ادارےہائی الرٹ رہیںپی ڈی ایم اے بھی اپنی تیاری مکمل رکھے
کو ئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیااور گزشتہ روز کے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے ٹراما سینٹر کے انچارج کو زخمیوں کو علا ج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے و زیر اعلیٰ نے ٹراما سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائینہ بھی کیا انہوں نے ٹراما سینٹر میں تمام ضروری سہولتوں کی دستیابی یقینی بنا نے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ٹراما سینٹر کے مالی وانتظامی امور کی بہتری کے لئے تمام وسائل فراہم کر ے گی انہوں نے مریضوں کی سہو لت کے لئے ٹراما سینٹر میں چند اہم تبدیلیاں لانے کی ہدایت بھی کی علاوہ اذیںوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں زیارت، شیلا باغ، لک پاس اور کان مہتر زئی میں جاری برف باری کے دوران تما م متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے و زیر اعلیٰ نے مزید برف باری کی پیشن گوئی کے تحت برف باری کے زیر اثر علاقوں میں شاہر ا¶ں کو ٹریفک کی آمد ورفت بحال رکھنے کے لئے عملہ اور مشنری دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے وز یر اعلیٰ نے محکمہ مواصلات کو شا ہرا¶ں جبکہ محکمہ آبپاشی کو ڈیموں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھے
Comments are closed.