Khabardar E-News

عمان کےسلطان قابوس انتقا ل کرگئے،سوتیلے بھائی نئے سلطان مقرر

130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مرحوم سلطان قابوس نے اپنی وصیت میں اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایاتھا،یہ وصیت شاہی خاندان کی کونسل کے سامنے کھولی جائے گی
سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے۔عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں سلطان قابوس کے جانشین کا چناؤ کرنیکا مجاز ہے،
مسقط ( آن لائن )عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے۔عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں سلطان قابوس کے جانشین کا چناؤ کرنیکا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کر سکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔جانشین کا چناؤ کرنے کے لیے عہدیداروں کے نام سلطان قابوس تجویز کر چکے ہیں۔غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے لیے مشہور سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دور میں عمان نے ترقی کی کئی منزلیں سر کیںعلاوہ اذیںمرحوم سلطان قابوس بن سعید کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق السعیدعمان کو عمان کا نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیثم بن طارق السعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے وفات سے قبل اپنے جاں نشیں کا اعلان نہیں کیاتھا تاہم اس حوالے سے ایک خفیہ وصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں سلطان نے اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایا۔1996 میں منظور کیے جانے والے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ سلطان کو وصیت میں بو سعید خاندان سے اپنے جاں نشیں نامزد کرنا ہو گا۔ یہ وصیت شاہی خاندان کی کونسل کے سامنے کھولی جائے گی۔عمانی آئین کے مطابق اگر شاہی خاندان کی کونسل کا 3 روز کے دوران سلطان کے جاں نشیں پر اتفاق رائے نہ ہوا تو ایسی صورت میں دفاعی کونسل پر لازم ہو گا کہ وہ ریاست کی کونسلوں، شوری اور عدالت عظمی کے سربراہان کی شرکت کے ساتھ سلطان کے اختیار کا عمل انجام دے۔سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں تھی لہٰذا ان کی جاں نشینی کے لیے 3 گردش میں رہے۔ ان میں سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیراعظم اسعد بن طارق (65 سالہ) کے علاوہ سلطان کے دو سوتیلے بھائی وزیر ثقافت ہیثم (65 سالہ) اورعمان کی بحریہ کے سابق سربراہ شہاب (63 سالہ) شامل ہیں۔ وزیرثقافت رہنے والے ہیثم بن طارق السعید اب نئے سلطان کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس اطلاع کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے

Daily Khabardar Quetta

Comments are closed.