Khabardar E-News

ویڈیوسکینڈل : بلوچستان پولیس کی تحقیقات اور اہم انکشافات کی توقع

163

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کے گرفتار دورملزمان سےتحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے دونوں ملزمان ہدایت اللہ اورخلیل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کرلی – جبکہ ملزمان سےبرآمد موبائل،ویڈیوز اوریو ایس بیز کو فرانزک کےلئےپنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیاگیاہے
،پولیس کے مطابق ملزمان کہی عرصے سے کوئٹہ میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیباویڈیوبناتےاوربعد میں بلیک میل کرتےتھے،
ابتدائی تفتیش میں انکشاف کے بعد حکومت نے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کےلئےایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس نے ویڈیو اسکینڈل کےسلسلےمیں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سے بھی رابطہ کرلیا یے
وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے پہلے ہی ویڈیواسکینڈل کاسختی سےنوٹس لیتےہوئےملزمان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی اور کہا ہے کہ ویڈیواسکینڈل میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا،
وزیراعلی نےآئی جی پولیس کو ویڈیواسکینڈل کےسلسلےمیں تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی ہے
انہوں نے مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنانے کی ہدایت کرتےہوے کہا ہے کہ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے وزیراعلی قدوس بزنجو کےبقول ماوں بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں اس سلسلے میں انہو ں نے بتایا کہ مغوی خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے بھی رابطے میں ہیں، کیونکہ یہ جنگ متاثرہ خاندان نہیں بلکہ ہماری جنگ ہے،
بعدآزاں صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور ویڈیو سکینڈل سے متعلق اب تک کی تفتیش و تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے
ہفتہ کو کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک بیان میں مشیر داخلہ بلوچستان نے کیس میں تفتیش مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے کی نگرانی وہ خود کر رہا ہے
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے مطابق ویڈیواسکینڈل سے متعلق ہرپہلوکاجائزہ لے رہے ہیں اور اس کیس میں انصاف کا بول بولا ہوگا،متاثرین سے ناانصافی نہیں ہونے دینگے،اور نہ ہئ متاثرین خود کو تہناء سمجھے حکومت انکے ساتھ ہر موڑ پر کھڑی ہے

ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے ہدایت خلجی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا – جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوے –
مظاہرین نے حکومت سے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو کھڑی سے کھڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ متاثرہ لڑکیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ لڑکیوں کی باحفاظت بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے،

Comments are closed.