Khabardar E-News

بلوچستان :انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاکام بروقت مکمل کیا جاےگا -طاہرمنصورخان

21

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر طاہر منصور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوشش عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرز لسٹوں کی نظرثانی کا کام سرانجام دے۔اس مقصد کے لیے بلوچستان بھر میں تصدیقی عمل کے زریعے انتخابی فہرستوں کا نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکرتصدیقی عمل کا کام 7 نومبر سے شروع ہوچکا ہے۔ کیونکہ آئین پاکستان کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی الیکشن کمیشن کی بنیادی فریضہ ہے۔
طاہر منصور خان نے کہا کہ شفاف انتخابات میں کے انعقاد میں غلطیوں سے پاک انتخابات فہرستوں کو کلیدی کردار ہے۔اور اس مقصد کے حصول کے لیے بلوچستان بھر میں 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیو کا عمل مکمل کیا جائے۔
جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر کے مطابق 7 دسمبر سے 5جنوری تک ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا عمل مکمل کیا جاے گا اور 6 جنوری 2022سے 25 جنوری تک ابتدائی انتخابابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی۔26 جنوری سے ابنتدائی انتخابابی فہرستیں شائع کی حائینگے۔جبکہ 13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع ہونگی۔
اس سلسلے میں صوبے کے 34 اضلاع میں انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے کیلئے ایک ہزار 473 مراکز بنائے گئے ہیں ۔ جہاں عوام سے الیکشن کمیشن کے تصدیقی عملے سے تعاون سے اندراج کرواسکتے ہیں تاکہ الیکشن کمیشن کے مشن کے تحت کوئی بھی شہری ووٹر لسٹ میں اندراج سے محروم نہ رہے ۔ اور چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شفاف طریقے سے مکمل کرنا ترجیح ہے ۔

Comments are closed.