کو ئٹہ ۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ہونے والے
احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے یہ احتجاج گزشتہ 10 سے 12 روز کے دوران کوئٹہ کے
علاقے سریاب روڈ پر جاری تھا اس دوران ریاست کی جانب سے اس پرامن احتجاج پر کوئی کاروائی نہیں کی
گئی
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ آج مظاہرین نے سریاب روڈ کوئٹہ سے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی
ریڈ زون کوئٹہ میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری، گورنر ہاوس ، وزیراعلیٰ ہاوس ، ججز اور اعلیٰ
سول حکام کی رہائش گاہوں سمیت سول سیکرٹیریٹ بلوچستان کی عمارت بھی موجود ہے
اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی پولیس کا
موقف ہے کہ مظاہرین کی جانب سے ان پر پتھراو کیا گیا انہوں نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن
اس کے باوجود بھی مظاہرین نے ریڈ زون میں گھسنے کی کوشش کی
پولیس نے مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل اور برداشت کا رویہ اختیار کیا۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ریڈ زون کے حوالے سے پالیسی واضح ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں کوئی بھی شخص یہ گروہ کسی بھی علاقے میں پرامن احتجاج کرنا چاہتا ہے
تو ریاست کو اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ریڈ زون اور ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے کی کسی کو بھی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments are closed.