Khabardar E-News

پولیو کے خاتمہ کے لیے علماء سمیت سب کردار اداکریں -حمزہ شفقات

136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) روٹری انٹرنیشنل کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے میں علماءکرام کے کردار کے حوالے

سے تقریب کا انعقاد ماہرین نے آئندہ چھ ماہ پولیو کیلئے اہم قرار دے دیئے

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے علما کرام پر زو ر دیا ہے کہ پو لیو مرض کے خاتمے کے لئے علما کرام

اپنا کردا ر ادا کریں نماز جمعہ کے خطبہ میں پولیو وائرس کے حوالے سے عوام کو آگا ئی فراہم کرنا وقت کی

عین ضرورت ہے

اگلے چھ ماہ بہت اہم ہے اگر ہم نے پو لیو وائرس پر قابو نہیں پایا تو ہم پر پابندیاں لگ سکتی ہے جس سے

صحت کا نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری انٹرنیشنل کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے میں علماءکرام کے کردار کے

حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ پورے پاکستان میں

کوئٹہ ڈویڑن میں 90 فیصد پولیو وائرس کے نمونے موجود ہیں

آنے والے نسل کو پولیو سے بچانے کے لیے ہمارے پاس صرف 6 ماہ کا وقت ہے اگر ہم نے اس مرض کو ختم

نہ کیا گیا خدا خواستہ پاکستان پر پابندیاں لگنے کا خد شہ ہے

مقررین نے مذید کہا کہ علماء سمیت ہم سب کی زمہ داری ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لیے اپناکردار ادا کریں

واضع رہے کہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز سامنے آے ہیں جس میں سے 6 کا تعلق بلوچستان کے قلعہ عبداللہ  اور ڈیرہ بگٹی سے ہے

Comments are closed.