Khabardar E-News

دکی کوئلہ کان میں پھنسے 2کاکنوں کو 38روز بعد بھی نہ نکل سکے

102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے دکی کے مقامی کوئلہ کان میں پھنسے کاکنوں کو 38روز بعد بھی

نہیں نکالا جاسکا،دو کان کن ابھی تک کان میں پھنسے ہیں

بلوچستان کے شمال مغربی علاقے دکی میں ایک ماہ 38روز قبل دوکن کن کوئلے کی کان میں پھنس گئے تھے

4 مئی کو شدید بارشوں کی وجہ سے کان بیٹھ گئی جس سے کان کن اندر ہی پھنس گئے تھے،

ضلعی انتظامیہ دکی کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے کارکنوں کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی زندہ لوٹنے کی

امیدیں دم تھوڑ گئی ہے جبکہ ریسکیو ورکرز اب تک900فٹ گہرائی تک کھدائی کر چکے ہیں، تاہم بقول انکے

کان کنوں کے زندہ نکلنے کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اب وقت بہت گزر چکا ہے،

اور اگر وہ اب بھی پھنسے کان کن زندہ نکل آتے ہیں تو یہ ایک معجزہ ہو گا،

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں میں ایک 22سالہ عبدالباقی اور دوسرا 26سالہ شرف الدین ہے

دوسر ی جانب لواحقین نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کی جانب سے ریسکیوآپریشن بھی روک دیا ہے جس کے باعث ان میں مایوسی بڑتی جارہی ہے

یاد رہے کہ بلوچستان میں کائلہ کانوں میں سیفٹی سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں

ان کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات میں ابتک سینکڑوں کان کن مزدوروں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں

اورکان کن سہولیات کی عدم فراہمی کے باجود پہاڑوں کو سینہ چھیر کا کوئلہ تو نکال رہے ہیں

تاہم کوئلہ کانوں میں آکسیجن،صحت کی بنیادی سہولیات سمیت کان کنوں کو کسی قسم کی آگاہی نہیں دی گئی ہے

Comments are closed.