Khabardar E-News

کچلاک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ٹی ایف کے 4 جوان شہید

143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے کچلاک میں گذشتہ رات ایک اپریشن کے دوران چار پولیس اہلکار

جان بحق ہوے ہیں جبکہ اے ٹی ایف کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوے ہیں

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گذشتہ رات اے ٹی ایف نے دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے

ہمراہ دہشت گردوں کی ایک پناہ گاہ پر آپریشن کیااپریشن کے لیےجب مذکورہ مقام کا محاصرہ کیا جارہاتھا

تو دہشت گردوں کی جانب اچانک پولیس پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ٹی ایف کے چار جوان شہید ہوے جن

میں علی اکبر،فیض محمد، محمد جاوید اور چنگیز خان شامل ہیں

جنکی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی جس میں آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے

علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

پولیس زرائع کے مطابق اے ٹی ایف کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ب ہوچکے ہیں تاہم ہلاک

دہشت گرد وں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی

اے ٹی ایف نے یہ کاروائی اس کے بعد کیا ہے کہ جب 9 اپریل کی شام کو کچلاک کے اسپین کلی میں نامعلوم

دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایگل اسکوارڈ کے دو جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کیا تھا تاہم ایگل

اسکوارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا

جبکہ 10 اپریل کو کوئٹہ کے قندھاری بازار میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جان

بحق 19 زخمی ہوے تھے

Comments are closed.