Khabardar E-News

شہبازشریف 174ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوے

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے 23 وزیراعظم

منتخب ہوے انہوں نے 174ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے شاہ

محمود قریشی نے حق میں کوئی ووٹ کاسٹ نہین ہوا

سابق اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی کامیابی کا اعلان کیا

 کامیابی کے بعد  شہباز شریف نے بلاول بھٹو، آصف زرداری ، شاہ زین بگٹی کے ساتھ مصاحفہ کیا

بعد میں  شہباز شریف نے وزیراعظم کی نشست سنبھال لی

اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیر مین اور سابق صدر  آصف علی  زرداری کو اپنے برابر کی 

نشست پر بٹھایا دیا 

اس دوران  ن لیگی کارکنان نے  مریم نواز اورمیاں  نواز شریف کے حق میں نعرے لگا ے

تاہم بعد میں بلاول بھٹو، خالدم مقبول صدیقی اور مولانا اسعد محمود بھی شہباز شریف کے ہمراہ بیٹھے ہیں

 بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین نے شہباز شریف کو مبارکباد دی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے  پورے ایوان کو مبارکباد پیش کیا اور کہا

کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،

انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لے سکے گا، کیونکہ پچھلے ایک ہفتے سے

ڈرامہ چل رہا تھا، کہا جا رہا تھا کوئی خط آیا ہے

شہبازشریف 174ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوے

اور  یہ ڈرامہ، جھوٹ اور فراڈ تھا،

 یہ فراڈ صرف ایوان کے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ کیا جا رہا ہے

بقول نومنتخب وزیراعظم کے  میری زرداری صاحب اور بلاول سے ملاقات مارچ کے اوائل میں ہوئی تھی

جس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کو آگے لے کر جائیں گے

اور پی ڈی ایم نے بھی ہمارے مؤقف کی تاعید کی

جس کے  بعد ہم نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی

نومنتخب وزیراعظم  نے  خط پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کرنے کا اعلان

اور مبینہ مراسلے کی تحقیقات کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا

Comments are closed.