Khabardar E-News

پاکستان تحریک انصاف : ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیو ز ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے
بتایا گیا ہے کہ استعفی وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل دیے جائینگے
اور وزیراعظم کے لیے شاہ محمود قریشی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے ساتھ ساتھ صوبوں سے بھی مستفی ہونا چاہیئے
اور جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
انہوں نے کہا کہ کل رات جیسے عوام عمران خان کے لیے نکلی کوئی تصور نہیں کر سکتا،
بالخصوص ماہ رمضان میں عوام ساری رات افطاری سے سحری تک سڑکوں پر نکلے گی،
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف جمع کی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
اس دوران حکومتی اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی

Comments are closed.