Khabardar E-News

اسمبلیوں کی مدعت میں ایک سال باقی ہے سردار اخترمینگل

7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ

ملک میں اسمبلیوں کی مدعت میں ایک سال باقی ہے اس کے بعد الکیشن ہی ہونے ہیں،

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ ہاوس میں

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا ہے

حکومت کی ترجیحات کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ اس بارے میں وزیراعظم شہباز شریف ہی بہتر بتائیں گے،

تاہم ہمیں الیکشن ریفارمز کرنے ہونگے

ایک سوال پر مینگل کا کہناتھا کہ جو بے قاعدگیاں ہوئی ہیں آن کا ازالہ کرنا پڑے گا

ان سب میں اہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے جس پر کوئی سیاسی جماعت متفق نہیں ہے

اس پر حکمت عملی بنانی پڑئیں گی ،

ایک اور سوال ہر انہوں نے کہا کہ ہم وزارتوں کی دوڑ میں نہیں ہیں،

اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس کے

اندر کا موسم انتہائی خوشگوار ہے

کیونکہ ملک کی پچھتر سال میں پہلی دفعہ تبدیلی آئی ہے

انہوں نے کہا کہ نالائق نا اہل حکومت گھر گئی ہے اپوزیشن نے عدم اعتماد کے زریعے گھر بھیجا ہے

نیب کے بارے میں ایک بار پھر انہوں نے پرانا موقف دھرایا کہ نیب کو رکھیں یا ملک کو رکھیں

مسلم لیگ ن کے کیسز برقرار رکھیں ٹی وی کیمرے لگا کر کیسز کی سماعت کریں

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کے خلاف کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جائے جس نے کرپشن کی عوام کے

سامنے رکھیں گے

بقول عباسی کے کہ کسی کو جیلوں میں ڈالنا نہ کسی سے انتقام نہیں لینا لیکن کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی

کرنا ہمارا کام ہے وہ کی جائے گی

Comments are closed.