Khabardar E-News

جہانگیر ترین اور مسلم لیگی قیادت کے درمیان باضابطہ طور پر رابطہ

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( خبردار ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور مسلم لیگ کی قیادت کے

درمیان باضابطہ طور پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت جلد ترین گروپ سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازسمیت اہم لیگی قیادت وفد کے ہمراہ ترین گروپ کے ارکان سے پہلی بار ملاقات

کرےگی۔

ن لیگ کا وفد ترین گروپ سے پنجاب اور وفاق میں عدم اعتماد پر ووٹ دینے کی درخواست کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی طرف سے اپنے گروپ کو ملاقات کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ترین گروپ کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے ترین گروپ کو مل بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ملاقات میں ترین گروپ اور نون لیگ کے تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترین گروپ اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے

ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبات رکھ دئیے

معاہدہ تحریری ہو، مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے،

متحدہ کا موقف متحدہ نے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات کردئیے

معاہدے میں شہری سندھ کے لئے چالیس فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن کو یقینی

بنانا شامل، متحدہ کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمن، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں، متحدہ کی شرط

Comments are closed.