Khabardar E-News

ہرنائی : محکمہ صحت میں مقامی لوگوں کی بھرتی کو نظراندازنہ کیا جاے -پیرامیڈیک

9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی ( عار ف ترین سے ) محکمہ صحت کےخالی اسامیوں میں ضلع ہرنائی کے مقامی لوکل کو نظر انداز

کرکے دوسرے اضلاع کے لوکل کو بھرتی کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے فوت شدہ

لواحقین،ریٹائرڈ ملازمین کے وارثین اور پرموشن ہولڈر،مراکز صحت کو کلاس فور اسامیوں میں بھرتی ہونے

کے لئے زمین دینے والوں کو نظرانداز کیا گیا

تو کمیٹی چئیرمین اور ممبران کے خلاف وزیراعلی کے انسپکشن ٹیم،نیب،سیکرٹری صحت اور عدالت کا

دروازہ کھکٹھانے کے ساتھ بھرپور احتجاج کرینگے۔

آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں حکام بالا اور چئیرمین اور ممبران ہیلتھ

کمیٹی کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا گیا ہے۔

کہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں عرصہ دراز سے خالی اسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد تعیناتی میں

تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

ہرنائی : محکمہ صحت میں مقامی لوگوں کی بھرتی کو نظراندازنہ کیا جاے -پیرامیڈیک

اگر سلیکشن کمیٹی اور ممبران سلیکشن نے جانبداری اقرباء پروری اور چمک کو ترجیح دیکر میرٹ کی پامالی

کی یا حق داروں کے ساتھ نا انصافی ہوئی

ضلع ہرنائی کے لوکل مقامی افراد کو ایم ٹی،ایل ایچ وی،ایف اجم ٹی یا ڈسپنسر میں نظر انداز کرکے دوسرے

اضلاع کو ترجیح دی گئی وپیرامیڈکس پرموشن ہولڈر،فوت شدہ لواحقین و ریٹائرڈ ملازمیں کے وارثین کی حق

تلفی ہوئی۔

یا کلاس فور اسامیوں میں بھرتی کے لئے زمین دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا تو شدید احتجاج کرکے

وزیراعلی کے ہیلتھ انسپکشن کمیٹی میں کمیٹی چئیرمین اور ممبران کے خلاف اعتراضات جمع کرائینگے۔

اسکے ساتھ ساتھ سیکرٹری ہیلتھ،نیب اور عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا کر میرٹ کی میبنہ پامالی اور ناانصافی کے

خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرینگے۔اور ضلع بھر میں احتجاجی تحریک چلائینگے

یاد رہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکی صوبائی کابینہ نےمحکمہ صحت سمیت مختلف

محکموں میں خالی آسامیوں پر بے روزگار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 تاہم بعض لوگوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں میرٹ کی پامالی نہ ہو

Comments are closed.