Khabardar E-News

جے 10 سی کی ائیر فورس میں شمولیت سے ملکی دفاع مضبوط ہوگی ،وزیراعظم

76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کے موقع پر خوشی کا اظہار

کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیا

اور کہا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کامرہ میں جی ٹین سی کی پاکستان ائیرفورس میں شمولیت کے موقع پر

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں

اور جو ما ہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نے اقدامات کر نےہوں گے

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ،ہمار ے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار

رہےہیں

جے 10 سی کی ائیر فورس میں شمولیت سے ملکی دفاع مضبوط ہوگی ،وزیراعظم

اور افواج ا س وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان کے پیچھے ہوتے ہیں

،وزیراعظم کے مطابق جے ٹین سی کا فضا میں مظاہر ہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا

جس کے باعث کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا

اور مسلح افواج کےباعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤنہیں ڈال سکتی

عمران خان نے کہا کہ بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا

انہوں نے جے 10سی میں معاونت پر چین کا شکریہ ادا کرتےہوے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت

گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا

جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے ،

وزیراعظم نے اللہ کا شکر اداکیا اور کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے

جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو مذید سہولیات دیں گے اس کے علاوہ ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے

جس کے باعث نہ صرف صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت عوام کو ریلیف دےرہےہیں

بلکہ ملک کی سمت درست،معیشت بہترہورہی ہے

Comments are closed.