ی اسلام آباد وفاقی کابینہ نے چینی بحران کی تحقیقاتی کمیٹی کو پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن آف انکوائری کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دیدی ،مذکورہ کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی، ڈی جی انٹی کرپشن اور آئی بی کے سینئر نمائندوں کے علاوہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نمائندگان شامل ہوں گے،کمیٹی بعض معاملات کی تحقیق کیلئے مخصوص ٹیمیں بنانے کی مجاز ہو گی جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی ،ڈی جی آیف آے (آج) بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات کرکے آٹا چینی بحران رپورٹ پر بریفنگ دیں گے،بھارت سے ڈینگی سپرے منگوانے کی پنجاب حکومت کی سمری مسترد کر دی گئی ،کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ سامان کی برآمد کی اجازت نہیں ہو گی،مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے 16 اداروں کی مکمل نجکاری کی سفارش کی ہے جس پر کابینہ نے نجکاری سے متعلق قوانین کو ازسر نوترتیب دینے کی ہدایت کی ہے ،پنشن لینے والی 60سے سال سے زائد کی بیوہ خاتون کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم کر دی ہے ،پنشن لینے والی بیوہ خاتون کو صرف ایک بار غیر شادی شدہ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا،اسلام آباد میں وفاقی اداروں میں گریڈ ایک سے 15 تک وفاقی ملازمین کا کوٹہ 50فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عبدالمجید خان ، ظہیر بیگ کو یوٹیلٹی سٹورز بورڈ کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی بحران چھوڑ کر گئی،انتخابات کی بات کر کے مسلم لیگ ن سیاسی کشتی کو سہارا دینا چاہ رہی ہے۔ منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر گفتگو ہوئی،اجلاس سے قبل سرکاری ملازمین کی ہڑتال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم نے یدایت کی کہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی جائے،وزیر خزانہ ہڑتالیوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کوئی حل نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کے یکساں پے سکیل کے کیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ وفاقی کابینہ کو کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،ذوالفقار بخاری اور ظفر مرزا نے چین میں مقیم طلباء کے والدین سے ملاقات سے آگاہ کیا ،چین میں مقیم طلباء کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھرتیوں کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق ہدایت دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کا استعفیٰ منظور کیا گیا ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چینی اور آٹے سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری داخلہ نے چینی کے حوالے سے کمیٹی کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ چینی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو مزید اختیارات کی منظوری دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی بعض معاملات کی تحقیق کیلئے مخصوص ٹیمیں بنانے کی مجاز ہو گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے چینی ذخیرہ اندوزوں سے متعلق معاملات سامنے لانے کی ہدایت کی،وزیراعظم اداروں میں چھپی کالی بھیٹروں کو بے نقاب کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا اور چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پنشن لینے والی بیوہ خاتون کو صرف ایک بار غیر شادی شدہ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا،پنشن لینے والی 60سے سال سے زائد کی بیوہ خاتون کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم کر دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں گزشتہ حکومتوں کے مہنگے معاہدوں کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ کابینہ اجلاس میں توانائی سے متعلق مسائل اور حل کے بارے میں بات ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کے مہنگے معاہدے کرنے والے ٹی وی پر لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے ڈینگی سپرے منگوانے کی پنجاب حکومت کی سمری مسترد کر دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ سامان کی برآمد کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے 16 اداروں کی مکمل نجکاری کی سفارش کی ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف وزارتوں کی جانب اداروں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ کابینہ نے نجکاری سے متعلق قوانین کو ازسر نوترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں وفاقی اداروں میں گریڈ 1سے 15 تک وفاقی ملازمین کا کوٹہ 50فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالمجید خان ، ظہیر بیگ کو یوٹیلٹی سٹورز بورڈ کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ معیشت کی بدحالی کے ذمہ داروں کو عوام نے 2018 کے انتخابات میں مستردکردیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی بحران چھوڑ کر گئی،انتخابات کی بات کر کے مسلم لیگ ن سیاسی کشتی کو سہارا دینا چاہ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی کام کر رہی ہے،چاروں صوبوں کے محکمہ صحت بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کرونا وائرس کے زیادہ تر کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضلع مہمند کے دور دراز علاقے کے لیے احساس کفالت پروگرام کا شروع کرنا قبائلی عوام کیلیے وزیراعظم کی محبت اور پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ان کے عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحق طلبہ 50 ہزار وظائف حاصل کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ‘‘ڈیٹا فار پاکستان’’ کا اجرا غربت کے خاتمے اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر سماجی تحفظ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نظام میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنانا چاہتے ہیں ،مافیاز کو نشان عبرت بنائیں گے تاکہ کوئی عوام کا استحصال نہ کرسکے۔ چینی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی کے بارے میں فورنزک رپورٹ ہونا ضروری ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کے حوالے سے رپورٹ جلد فراہم کی جائے، کابینہ ارکان کی اکثریت کا یہ نکتہ نظر تھا کہ آٹے چینی کی رپورٹ کو جلد عام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی آیف آے (آج) بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات کرکے آٹا چینی بحران رپورٹ پر بریفنگ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے بجلی گیس اور دیگر بلز جمع کروانے کی تاریخ کو سہل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،تمام یوٹیلیٹی بلز ایک ہی تاریخ میں جمع کروانے کا طریقہ کار متعارف کروایا جا جارہا ہے، انہوںنے کہاکہ بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک کیلنڈر ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اگلے کابینہ اجلاس میں انرجی سیکٹر پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
Comments are closed.