Khabardar E-News

اوستہ محمد میں بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

12

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

اوستہ محمد( خبردار نیوز)ا شہر میں بدامنی کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 

ریلی میں سیاسی سماجی و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں (اوستہ محمد کو امن دو)کے نعرے

لگائے گئے۔

ریلی سٹی تھانے کے سامنے سے نکالی گئی۔ریلی انجمن تاجران د سرپرست اعلیٰ واحد بخش چانڈیو اور صدر

محمد وریام بیگ کی قیادت میں نکالی گئی۔

ریلی جناح روڈ،گھنٹہ گھر سے ہوتی ہوئی یو بی ایل چوک پر پہنچی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ واحد بخش چانڈیو،انجمن تاجران اوستہ محمد

کے صدر وریام بیگ،پیپلز پارٹی کےنصیرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نیاز احمد عمرانی،مکھی نانک

سنگھ،غلام دستگیر عمرانی نےخطاب کیا

بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو

چکی ہے۔آئے روز تاجروں کو لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد کے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔چانڈیو مارکیٹ سے واحد بخش چانڈیو کی دکان

کی چوری برآمد نہ ہو سکی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

جب تک ہماری چوری برآمد نہیں ہو گی ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد کے

تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیئے جائیں

اور چانڈیو مارکیٹ سے دکان کی چوری برآمد کی جائے بصورت دیگر انجمن تاجران اوستہ محمد اپنا احتجاج

کا دائرہ وسیع کر دے گی۔

Comments are closed.