Khabardar E-News

شامی فورسز کی ترک فوجی اڈے پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ادلب: شام میں اتحادی افواج نے تفتناز ایئر بیس پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ترک فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جواباً ترک فوج نے بھی شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش جنگجوؤں کے ساتھ معرکے کے آخری ٹھکانے ادلب میں ترک فوجیوں کے زیر استعمال تفتناز ایئر بیس پر شامی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں سراقب کے علاقے میں شامی فورسز کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ روسی اور شامی فوج سے ضرور لے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی شامی فورسز کے حملے میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں کی گئی کارروائی میں ترک فوج نے درجنوں شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا

Comments are closed.