فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے باعث 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔ واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مزدوروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.