Khabardar E-News

فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مطالبہ

114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے، مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے جب کہ مولانا کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments are closed.