دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بابر اعظم 2 درجے ترقی کرکے پانچویں جب کہ اسد شفیق اٹھارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہیں بناسکا تاہم پاکستانی بولر محمد عباس 14، شاہین آفریدی 32 اورنسیم شاہ 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Comments are closed.