کوٸٹہ( خبردارڈیسک ) صوباٸی کوارڈنیٹر نیشنل ھیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی لیڈی ہیلتھ
سپروائزرز کا کا معمول کے امیونائزیشن سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد گیا ہے
انہوں نے کہا کہ SDGs کے اہداف حاصل کرنے کے لیے لیڈی ھیلتھ ورکرز کو معمول کے امیونائزیشن کی
تربیت دینا لازمی ہے۔ تاکہ ٹریننگ کے ذریعےلیڈی ھیلتھ ورکرز LHWs کے ذریعے صوبے بھر میں حفاظتی
ٹیکوں کی کوریج کو بڑھایا جا سکے۔ ماں اور بچے کی صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
صوباٸی کوارڈنیٹر نیشنل ھیلتھ پروگرام نے کہا کہ آئندہ UHC یونیورسل ہیلتھ کوریج اور وژن 2030 کو
مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کے لیے ضروری ہے کہ وہ لیڈی ھیلتھ ورکرز پروگرام پر توجہ مرکوز
کرے۔
ماں اور بچے کی صحت کو بہتربنانے کےلیے تمام اقدامات کررہے ہیں – ڈاکٹرسمیع کاکڑ
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف SDGs اور UHCیونیورسل ہیلتھ کوریج کے
ذریعے تمام لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراھمی اور بیماریوں کی روک تھام ، علاج اوردیکھ بھال تک
ضروری صحت کی خدمات کی مکمل رساٸی شامل ہے۔
Comments are closed.