Khabardar E-News

بلوچستان :سڑک حادثات ، جنوری کے پہلے ہفتے میں 6 افراد جانحق 211 زخمی

208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( فیضان خان سے ) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر سال کے پہلے ہفتے میں بھی ٹریفک حادثات نہ تھم

سکے

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینیٹر نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر جنوری کے پہلے ہفتے پیش آنے والے

حادثات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں این 25، این 50، این 85 این 70 اور این 65 قومی شاہراہوں پر حادثات کے اعدادوشمار شامل ہیں

جس کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے 139 حادثات رونماء ہوئے، مختلف حادثات میں 6 افراد جاںبحق اور

211 زخمی ہوئے،

رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ حادثات این 25 وندر سے لسبیلہ کے درمیان ہوئے، این 25 شاہراہ

وندر اور لسبیلہ کے مقام پر 44 حادثات رونماء ہوئے، وندر اور لسبیلہ کے درمیان مختلف حادثات میں 64

افراد زخمی ہوئے،

یاد رہے کہ اس قومی شاہراہ پر گذشتہ دنوں چیرمین سینٹ کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی اور اسکا

ڈرائیور بھی اس وقت جان بحق ہوے تھے جب وہ کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے اور راستے میں وندر کے

قریب انکی گاڑی مخالف سمیت سے آنے والی ٹرالرسے ٹکرائی تھی جس میں سالارخان سنجرانی شدید زخمی

ہوے اور انہیں فوری طور پر کراچی لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے

راستے میں دم توڑ گئے تھے –

Comments are closed.