Khabardar E-News

کولکتہ۔ ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا۔ بابر اعظم

83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کولکتہ ( خبردار اسہورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ  لوگ کہتے ہیں مجھ پر بہت پریشر ہےجو ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دیتے ہیں جبکہ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے

انکے مطابق  مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے میں فیلڈنگ اور بیٹنگ دونوں میں بیسٹ دوں

یہ بات بابر اعظم نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہی ہے انہوں نے کہا کہ  ٹیم میں جس نے کھیلنا ہوتا ہے وہ کوچز اور کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے

تاہم اس مین  کچھ فیصلے اچھے ہوئے کچھ میں غلط بھی ہوئے ہیں

کپتان نے کہا کہ  ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا اور ہم اپنی پوری کوشش کرینگے کہ میچ جیتے اور اچھے مارجن سے جیتے

جہاں تک کپتانی کا معاملہ ہے  جب واپس پاکستان جائیں گے اس کے بعد دیکھیں گے کیونکہ میرا پورا فوکس اگلی میچ پر ہے

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ کسی ایک چیز پر ملبہ نہیں ڈالا جاسکتا باولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں نے اچھا نہیں کیا حتی کہ ہم  بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے

 بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ  کپتانی سے متعلق فیصلہ پاکستان جاکر کرونگاابھی ایک میچ باقی ہے ابھی اس میچ پر فوکس ہے۔

تاہم بقول انکے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے اب تک اچھا نہیں کھیلےہاں یہ حقیقت ہے کہ ہم اختتام اچھا نہیں کر پارہے ہیں جس پر ہم کام کررہے ہیں 

Comments are closed.