Khabardar E-News

محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کاجائزہ

219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) کوئٹہ میں اعلی سطحی اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مکمل

سیکورٹی کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات

سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان ،

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ،ڈی جی لیویز اور کمشنر کوئٹہ سمیت ڈویژنل کمشنرز کی بعذریہ وڈیو لنک شرکت کی

اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ

دی گئی اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور

مجالس کی مکمل سیکورٹی کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائے

اس سے قبل مجلس علماء پاکستان کے رہنمائوں نے کہاتھا محرم الحرام کے مقدس ماہ میں امن قائم رکھناقائم قوم

کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،

یہ بات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولاناعبدالخبیر آزاد ، مولانا انوارالحق حقانی ، قاری مہراللہ ،

علامہ ہاشم موسوی ، پادری سائمن بشیر اور دیگر نے گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں اتحاد امت کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے کہی ،

مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ ملکی سلامتی کےلئے علما ء ہرقربانی دیں گےاور دشمن ک وکامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسلام کا پیغام ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے، پیغام پاکستان کے فروغ کے لئے علماء کرام منبر اور محراب سے آگاہی پیداکریں،

استحکام ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، دہشت وحشت کو ختم کرناہے، تمام علماءکرام محرم الحرام میں قیام ام کویقینی بنانے کےلئے افواج ،پولیس انتظامیہ اور دیگراداروں کا ساتھ دیں

Comments are closed.