Khabardar E-News

کوئٹہ میں دکان سےاسلحے کی چوری،جیوفینسنگ کی مدد سے چور گرفتار

120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( دانیال خان ) کوئٹہ پولیس کی دو بڑی کاروائیاں بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں برانڈ نیو

اسلحہ ایک ڈیلر شاپ سے گذشتہ روز چرایا گیا تھا شہر کے نواحی علاقے میں قائم نشہ تیار کرنے کی فیکٹری

کا سراغ لگا کر منشیات اور سات ملزمان گرفتار کرلئے گئے

ڈی آئی جی آپریشن اظفر مہسر نے اپنے دفتر میں میڈیا کو برہفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز جناح روڈ

کے اسلحہ ڈیلر کی دکان سے اسلحہ چور ہوا پولیس نے چند گھنٹوں میں حساس کیس کا سراغ لگا لیا گیا

اور ایک گاڑی سے اسلحہ اور تین ملزمان عثمان خان محمد رمضان اور موسی خان کو گرفتار کرکے چوری

کیا گیا اسلحہ 78 رائفلیں دس عدد سنائپر آٹھ پستول اور 174 میگزین برآمد کرکے تین افراد کو جعلی سرکاری

نمبر پیلٹ لگی گاڑی سیمت پکڑ لیا

پولیس اس بات کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ ملزمان کا تعلق کیس کلعدم تنظیم سے تو نہیں اور یہ اسلحہ دہشگردی

کی کاروائی میں تو استعمال نہی ہونا تھا

پولیس حالیہ دنوں میں مخلتف کاروئیوں میں اسلحہ کے زور پر چھینی گئ 36 لاکھ روپے کی رقم اور وادتوں

میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا ہے

ایک دوسری کاروائی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک نوحصار تھانے کی حدود میں قائم خطرناک نشہ

کرسٹال جسے آئس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

اسکی فیکٹری کا سراغ لگا کر بڑی مقدار میں منشیات اور فیکٹری سے سات ملزمان زبیع اللہ ۔قدرت اللہ محمد

اللہ محمد حسین عزت اللہ میرداد اور امین اللہ کو گرفتار کیا پولیس نے بڑی مقدار میں خام اور تیار آئس برآمد کیا

آئس فیکڑی جس حویلی نما گھر میں بنائی گئ تھی اسے مارکیٹ ریٹ سے دس گناہ زائد کرائے پر حاصل کیا

گیا تھا پولیس مالک مکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گی

ڈی آئی جی کے مطابق کوئٹہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے سیف سٹی منصوبہ ابھی مکمل نہی ہوا صرف

500 کیمروں کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

جس سے شہر کی مائٹرنگ کی جارہی ہے ڈی آئی جی نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئٹہ میں وکیل

کے قتل کا مقدمہ درج ہے اور اس بارے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Comments are closed.