Khabardar E-News

سبی میں چوری ، ڈکیٹی اور ڈاکو راج کے خلاف شہریوں کا رات گئے تک دھرنا

39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (خبردار نیوز ) سبی میں روز بروز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شہری سڑکوں پر

نکل آئے شہریوں نے چاکر روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر کے ہر طرح کی ٹریفک کی آمد ورفت کے

لئے بند کردیا

خبردار نیوز کے نامہ نگار محمد بلال کے مطابق سبی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف

شہری سراپا احتجاج ہو گئے

عوام کی بڑی تعداد نے چاکر روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر کے ہر طرح کی ٹریفک کی آمدورفت کے

سبی میں چوری ، ڈکیٹی اور ڈاکو راج کے خلاف شہریوں کا رات گئے تک دھرنا

لئے بلاک کر دیا ہے

روڈ بلاک ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں

میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے

چار موٹر سائیکل چھین لی ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر

مظاہرین سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے

دوسری جانب مظاہرین نے ڈاکوؤں کی عدم گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے

Comments are closed.