Khabardar E-News

قندھاری بازار میں پولیس گاڑی پر دھماکہ4 افراد جان بحق 15 زخمی

261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق

اور ایک بچی سمیت نو زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں

کوئٹہ شہر کے وسط میں مصروف ترین علاقے قندھاری بازار میں پیر کے روز پولیس کی گاڑی کے قریب

دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد جان بحق اور ایک بچی سمیت 9 افراد زخمی ہوے ہیں

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ سے متعلق

تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی ذمہ

داری قبول نہیں کی ہے

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب

کرکے پولیس کی گاڑی کے ساتھ کھڑی کردی تھی

یہ دھماکہ آج ایک ایسے وقت میں ہوا جب قندھاری بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور زیادہ تر

لوگ عید کی خریداری کر رہے تھے۔

دھماکے کے بعد جان بحق اور زخمی افراد کو فوری طور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سول اسپتال کے

ترجمان وسیم بیگ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اورایک بچی  شامل ہیں۔ جبکہ 9

زخمیوں میں ایک خاتوں اور ایک بچہ  شامل ہے

تاہم  انکے مطابق  زخمیوں میں  کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں ہے

Comments are closed.