Khabardar E-News

اپریل10 کادن 1973 کے آئین کی منظوری کی یاد میں منانے کا اعلان

221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلہ میں کنونشن کا انعقاد

ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف قرارداد پیش کردی

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے دستور میں درج ہے کہ حاکمیت اعلی صرف اللہ تعالی کی ہے

اور اُس کے دیئے ہوئے اس اختیار کو پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اللہ تعالی کی متعین

کردہ حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں گے۔

10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا 1973 کا آئین پاکستان کے عوام کی امنگوں اور

خواہشات کا ترجمان ہے،

1973 کا آئین قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال سمیت بانیان پاکستان کی بصیرت کا عکس ہے

جمہوریت مساوات ، آزادی اور انصاف کے اصولوں کا حامل ہے۔

1973 کا آئین تنوع اور پاکستان کے اتحاد کا منفر د مظہر ہے کہ یہ صوبوں کی وحدت اور وفاق کے سیاسی

اتحاد کو یقینی بناتے ہوئے اُن کے حقوق و خود مختاری کو تسلیم کرتا ہے۔

1973 کا آئین دستور کے اصولوں کی بالا دستی ، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے

پارلیمنٹ اور انتظامیہ کی راہنمائی اور جذبے کا ذریعہ ہے۔

1973 کے آئین میں گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کے عوام کی تبدیل ہوتی ضروریات اور خواہشات کو

سمونے کے لئے ترمیم ہوتی رہی ہیں

یقینی بنایا جا تار باکہ دستور وقت کے مطابق اپنی افادیت برقرار رکھے۔

یہ کنونشن پاکستان کی پارلیمنٹ پر زور دیتا ہے کہ

پاکستان کے آئین 1973 کی خوشی مناتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

جنہوں نے 1973 کے آئین کی بنیادیں رکھیں اور اُن تمام شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں

نے گزشتہ برسوں کے دوران دستور کی بہتری وترقی میں کاوشوں کی صورت اپنا حصہ ڈالا ہے۔

1973 کے آئین کو پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد تصور کرتے ہیں

جو پاکستان کے زیر انتظام تمام خطوں کے تمام طبقات کو نمائندگی اور شرکت فراہم کرتا ہے۔

آئین میں درج جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی ، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کی بالادستی کے عہد

کا اعادہ کرتے ہیں

1973  آئین پر عمل درآمد ، اس کی بالا دستی ، آئین میں درج اصولوں ، اقدار اور مقاصد کی بالا دستی و

پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمان کے کردار کی تحسین کرتے ہیں

ریاست کے اداروں پر زور دیتا ہے کہ 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کریں اور وہ تمام ضروری اقدامات

کریں جن سے پاکستان کے عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ اور دفاع یقینی بنایا

10 اپریل 2023 کو قومی یوم دستور کے طور پر منانے کا اعلان

ہر سال 1973 کے آئین کی منظوری کی یاد میں ملک بھر میں منایا جائے گا۔

یہ دن پاکستان کے عوام کو آئین اور ملک کے لئے اس کی اہمیت سے آگاہ کرے گا۔

یه قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے عہد کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام کے روشن مستقبل کو یقینی

بنانے اور اس کے اصولوں کی بالادستی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Comments are closed.