کوئٹہ ( خبردارنیوز ) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں گذشتہ رات پولیس پر فاءرنگ والے نامعلوم افراد کے
خلاف مقدمہ درج کردیاگیا کچلاک میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ سے دو پولیس اہلکار جان بحق اور ایک
زخمی ہوا تھا
پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیاگیاہے
مقدمہ میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل ہیں
گزشتہ روز کچلاک کے علاقے کلی اسپین میں ایگل اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے2
اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا جس سے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا تھا
اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا
واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے جاے وقوعہ پر پہنچ کرتحقیقات شروع کررکھی ہیں لیکن ابھی تک کوئی
گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی زمہ داری قبول کی ہے
دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی تدفین گذشتہ رات کردی گئی تھی،دونوں کاتعلق کوئٹہ سےتھا
اس سے قبل دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی تھی جس میں صوبائی
وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے علاوہ دیگر اہلکاروں نے شرکت
کی تھی
ادھر فائرنگ سے زخمی ایک اہلکار سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
Comments are closed.