Khabardar E-News

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹ سے کامیاب

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رئنما اور سابق اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں رات

گئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد

راے شماری کرائی گئی

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹ سے کامیاب

راے شماری میں حزب اختلاف کے ارکان نے حصہ لیا

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے راے شماری کے دوران قومی اسمبلی سے واک اوٹ کیا

غیررسمی نتائج کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ کاسٹ ہوے ہیں

مسلم لیگ ن کی خاتون رئنما مریم اورنگ زیب کے مطابق ووٹنگ میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے

حصہ نہیں لیا

اسپیکرایاز صادق نے اپناووٹ کاسٹ نہیں کیا اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک

عدم اعتماد کامیاب ہونے کا اعلان کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج دوبارہ پاکستان کے اندر آئین اور قانون کا بول

بالا ہوا ہے

انہوں نے اپنے قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ بہنوں اور

بیٹیوں نے بھی جمہوریت کے لیے  جیلیں کاٹی ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

انہوں نے کہا کہ ہم  ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے

بلکہ  پاکستان کو ایک  عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں،

انہون نے فردا فردا حزب اختلاف کے رئنماون کا شکریہ ادا کرتےہوے کہا کہ آج  اپوزیشن رہنماؤں کی

قربانیاں رنگ لائی ہیں،

شہباز شریف نے ایک بار پھر واضع کیا کہ وہ  کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، ناانصافی اور زیادتی نہیں کریں

گےاور  بے جا کسی کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے

لیکن قانون کو  اپنا راستہ  بنالے گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹونے  پورے پاکستان اور ہاؤس کو مبارک دیتے ہوے کہا کہ  پاکستان

میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے،

انہوں نے کہا کہ میں 3 سال سے اس ہاؤس کا ممبر ہوں،اور اس عرصہ میں جتنا سیکھا شاید زندگی بھر نہیں

سیکھا،

تاہم انکے مطابق نوجوانوں سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

اور  ظلم ظلم ہوتا ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،

لیکن جمہوریت بہترین انتقام ہے،

Comments are closed.