Khabardar E-News

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنمائوں کا آج اسلام آباد

میں منعقد ہوا

جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب،اسد عمر،حماد اظہر،شفقت محمود اور دیگر وزراء

نے بھی شرکت کی

اس کے علاوہ اجلاس میں قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئ

اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا،

اس کے علاوہ اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو ہوَئی

اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار،کیا گیا

اس موقع پر سینیر رہنماؤں کا عزم کیا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے،

اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے،

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

کونکہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے،

اس مقصد کے لیے ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے،

جس کے باعث اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے،

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے

والا نہیں ہوں،

اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مکملُ پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی،

بقول وزیر اعظم کے کہ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا،

انہون نے کہا کہ پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے،

کیونکہ تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں،

بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی،

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے جانب سے پارٹی ارکان کو ظہرانہ دینے

کا اہتمام کیا گیا ہے

بلاول بھٹو کی جانب سے ظہرانہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے

ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہیں

بلاول بھٹو زرداری اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لے رہے ہیں،

زرائع کے مطابق ظہرانے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پارٹی

کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جاے گی

Comments are closed.