Khabardar E-News

بین الاقوامی سطح پرجعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بنانے والا گینگ بے نقاب

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) کوئٹہ میں  ملکی اور بین الاقوامی سطح کے جعلی ڈرائیونگ اور

اسلحہ لائسنس بنانے  والا گینگ بے نقاب اور ملزمان گرفتار ہوے ہیں

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوئٹہ نے لاہور سے دو ملزمان کو گرفتار

کرلیا

جعلی تیار لائسنس دستاویزات برآمد، تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے

 حکام کے مطابق گینگ کے خلاف زیارت پولیس کی شکایت پر کارروائی کی گئی،

ملزمان پنجاب اور بلوچستان کے علاوہ بیرون ملک کارآمد جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتے

تھے،

بین الاقوامی سطح پرجعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بنانے والا گینگ بے نقاب

اس کے علاوہ اسلام آباد کے جعلی اسلحہ لائسنس صرف دو ہزار روپے میں بناکر دینے کا

بھی انکشاف ہوا ہے

خود ساختہ لائسنس کی تصدیق کیلئے ملزمان نے زیارت پولیس کی جعلی ویب سائٹ بھی بنائی

تھی،

گینگ کے دیگرکارندوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری، تفتیش میں مزید انکشافات متوقع

ہیں،

Comments are closed.