Khabardar E-News

وزیراعظم کا کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بلوچستان میں آغاز

88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل ( نامہ نگار ) وزیراعظم پاکستان کے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف

ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن

کے اشتراک سے 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کے لیے ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

اوتھل۔ویٹ لفٹنگ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز جبکہ ریسلینگ کے ٹرائلز بلوچستان

انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے زیر نگرانی لوامز میں منعقد ہوئے

جس کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کیا

اس موقع یونیورسٹی افسران سمیت بلوچستان ریزیڈینشل کالج اور لوامز انٹر کالج اوتھل کے طلبہ و طالبات نے

کثیر تعداد میں شرکت کی ٹرائلز میں لسبیلہ اور کوئٹہ سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں نے حصہ لے کر اپنی

ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام جو کہ ہائر

ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے

جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت

ہے تاکہ وہ اپنی ٹیلنٹ کا لوہا منوا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کامیابی کے بعد نوجوانوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں شامل کیا جائے گا

ایسے ایونٹ سے بلوچستان کے طلباء کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے اور وائس چانسلر نے ڈائریکٹریٹ آف

سپورٹس کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو بھی سراہا.

Comments are closed.