Khabardar E-News

کوئٹہ : مارشل آرٹس کے قومی مقابلوں کا انعقاد اور کھیلاڑیوں کا جوش وجذبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کےدارلحکومت کوئٹہ میں آل پاکستان ڈائمنڈ جوبلی نیشنل مارشل آرٹس چمپین

شپ کے مقابلے جاری ہیں جس میں ملک بھر سے کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں نیشنل مارشل آرٹس کے مقابلے جاری ہیں جس میں بلوچستان کے علاوہ ملک بھر

کے لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں

جس پر کوئٹہ کے کھیلاڑیوں نے نہ صرف مسرت کا اظہار کیا ہے بلکہ کہا ہے کہ کوئٹہ میں مارشل آرٹ کے

بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہیے

کوئٹہ : مارشل آرٹس کے قومی مقابلوں کا انعقاد اور کھیلاڑیوں کا جوش وجذبہ

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مارشل ارٹ کی خاتون کھیلاڑی رابعہ بتول کاکہنا ہے کہ ایسے مقابلوں کا نہ

صرف انعقاد ہونا چاہے بلکہ یہاں انٹرنیشکل مقابلوں کے لیے بھی اب حالات سازگار ہیں

تاکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کھیلاڑی یہاں آکر اپنے صلاحتوں کا جوہر دکھا سکے

مارشل آرٹ کے ان قومی مقابلوں مِیں حصہ لینے کے لیے ملک کے دیگرحصوں سے آنے والے زیادہ

ترکھیلاڑی بلوچستان کے مہمان نوازی پر خوش اورمقابلوں کو چار چاند لگا رہے ہیں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی عطاء الحق جیلانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آکر کھیلنے کی

انہیں بے حد خوشی ہے یہاں کھیل کے ساتھ لوگوں کی محبت وشفقت بھی قابل دید ہے

اس موقع پر منتظمین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ماحول ساز گار ہے اور حکومت

کی کوشش ہے کہ قومی سطع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد یہاں ہو

ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس بلوچستان درا بلوچ کے مطابق بلوچستان حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں کھیلوں

کے فروغ کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کرے

یاد رہے کہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں گذشتہ روز نیشنل مارشل آرٹ چمپین شپ کا آغاز بدھ کوہوا تھا جس

میں ملک بھر سے مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین کھیلاڑی بھر پور شرکت کر رہے ہیں

یہ تین روزہ چمپین شپ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوگا چمپین شپ کا افتتاج ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس بلوچستان

درا بلوچ نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹراسپورٹس افضل سلہری اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے

Comments are closed.