Khabardar E-News

بلاول اورمریم گرمی میں کسی گاؤں میں جائیں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگا، بشریٰ انصاری

132

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اورمریم نواز شدید گرمی میں بغیر پنکھے کے پنجاب کے کسی گاؤں میں جائیں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگا۔

بشریٰ انصاری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ بشریٰ انصاری نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ذاتی طور پر عمران خان کرپٹ آدمی نہیں ہیں اور میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان بے ایمان آدمی نہیں  ہیں۔

بشریٰ انصاری نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا افسوس کی بات ہے عوام کے بہت برے حالات ہیں، لوگ مایوس اور پریشان ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہاکہ مریم نواز برانڈڈ سیاستدان ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے بارے میں کہا کہ کبھی شدید گرمی میں بغیر پنکھے اور اے سی کے کسی پنجاب کے گاؤں میں یہ دونوں جا کر رہیں تو انہیں پتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے۔

Comments are closed.