کراچی: معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے شوبز سے کنارہ کشی کرنے پر اداکار حمزہ علی عباسی نے اُن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے بیان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ارادوں کو پاک رکھنے میں مدد فرمائے اور ہمیں اپنا پیغام دوسروں تک افہام و تفہیم کے ساتھ پہنچانے کے لئے ہدایت دے۔
حمزہ علی عباسی نے فیروز خان کے فیصلے پر دعا دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک کی رحمت آپ پر ہو۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں اور اگرضرورت پڑی تو اب صرف اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کروں گا۔
Comments are closed.