Khabardar E-News

عراق میں داعش کیخلاف آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک، 4 زخمی

135

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بغداد: عراق میں داعش کیخلاف ایک فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی اہلکار مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان نے 2 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پہاڑی علاقے میں غار کے اندر چھپے داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ 2015 سے مقامی سیکیورٹی فورسز کو داعش جنگجوؤں کیخلاف جنگی تربیت اور عسکری معاونت فراہم کرنے کے لیے امریکی فوجی عراق میں مقیم ہیں جس کے دوران مختلف واقعات میں امریکی فوجیوں کو جانی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے۔

Comments are closed.