Khabardar E-News

ڈیوس کپ؛ سلووینیا کیخلاف پاکستان نے میدان مارلیا

110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  آئی ٹی ایف  ڈیوس کپ ورلڈگروپ ون پلے آف میں پاکستانی پلیئرز نے میدان مارلیا۔

سلووینیا کیخلاف 3-0 سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ورلڈ گروپ ون میں شرکت کا حقدار بنوادیا، یہ مرحلہ اب رواں برس 18 اور19 ستمبر کو کھیلا جائے گا، بارش سے متاثرہ ٹائی میں پاکستان نے ہوم گراس کورٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں  منعقدہ ٹائی کے ابتدائی سنگلز میں اعصام الحق کو گذشتہ دن نک رزبوسیک کیخلاف ابتدائی سیٹ میں 4-6 سے ناکامی ہوئی تھی، تاہم دوسرے سیٹ میں دن کا اختتام ہونے پر مقابلہ 4-4 سے برابر تھا۔

اعصام نے یہ سیٹ 7-5 سے جیت کر میچ میں واپسی اور پھر تیسرے سیٹ میں 7-6(7/1 ) سے فتحیاب ہوکر پاکستان کو برتری دلوادی، عقیل خان نے سلووینیا کے دوسرے کھلاڑی بلاز کیویک کیخلاف مایوس کن آغاز کے باوجود  فتح پائی۔

اسکور 0-6،7-6(8/6) اور6-4 رہا، ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی نے مہمان کھلاڑی بلاز کیویک اور ٹام کوسور ڈیسمین کو 6-3،7-6(9/7) سے قابو کرلیا، جس کے بعد ریورس سنگلز کو منعقد کرانے کی نوبت پیش نہیں آئی۔

Comments are closed.